وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں قائم ’آسان خدمت‘ مرکز کا دورہ کیا ہے۔

منگل کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان میں ’آسان خدمت‘مرکز کا دورہ کیا، جہانآذربائیجان کے صدر کی زیر نگرانی عوامی خدمت اور سماجی اختراع کی ریاستی ایجنسی) کے چیئرمین جناب الوی مہدیف  نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق

اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ آسان خدمت شہریوں کی آسانی کو مقدم رکھ کر مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی میں اپنی بہتر کارکردگی کے باعث ایک معروف ادارہ بن چکا ہے۔ یہ عوامی خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد ون اسٹاپ شاپ ماڈل ہے، جس سے شہریوں کو 400 سے زائد خدمات تک رسائی حاصل ہوتی ہے، جو 30 سرکاری اور 15 نجی اداروں کی طرف سے ایک ہی چھت تلے میسر ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ’آسان خدمت‘ کی شکل میں عوامی خدمات کی فراہمی کے اس کے جدید ماڈل کی تعریف کی جس نے دیگر ممالک کے لیے خدمات کا ایک اعلی معیار قائم کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آذربائیجان میں “آسان خدمت” کا دورہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج باکو، آذربائیجان میں “آسان خدمت” (ASAN XIDMAT) مرکز کا دورہ کیا۔

آذربائیجان کے صدر کی زیر نگرانی عوامی خدمت اور سماجی اختراع کی ریاستی ایجنسی (SAPSSI) کے چیئرمین جناب الوی مہدییف… pic.

twitter.com/gsmP1ah3i2

— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 25, 2025

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں ’خدمت مرکز‘ کے طرز کا ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم آذربائجان کے سا تھ معاہدہ کر کے آپ کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط

 انہوں نے آسان خدمت کی ایک ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ جناب الوی مہدییف نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ یہ سروس صدر الہام علییف کا تاریخی اقدام ہے، جس کا آغاز جامع ادارہ جاتی گورننس اصلاحات کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے اور جس کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل عوامی خدمات کی شفاف، جوابدہ اور موثر فراہمی یقینی بناتا ہے، جس میں شہریوں کے تسلی بخش رائے بہتری کے لیے انتہائی ضروری جز کا کردار ادا کرتی ہے۔ وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ’آسان خدمت‘ میں خصوصی طور پر تیار کردہ بسیں اور ایک ٹرین شامل ہے، پہلے سے طے شدہ شیڈول پر کام کرتی ہیں، جو ضروری عوامی خدمات براہ راست مقامی لوگوں تک پہنچاتی ہیں اور اس طرح سب کے لیے شمولیت اور رسائی کو یقینی بناتی ہے۔

 وزیر اعظم نے صدر الہام علیوف کی بصیرت انگیز قیادت کی تعریف کی اور عوامی فلاح و بہبود کے اس سہولت کو سراہا۔ وزیر اعظم نے خدمت مرکز میں قائم اسٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے قائم سنٹ’اینو لین‘ کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آذربائیجان آسان خدمت مرکز باکو پاکستان وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: باکو پاکستان وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اعظم شہباز شریف عوامی خدمات کی شہباز شریف نے ذربائیجان کے مرکز کا دورہ دورہ کیا کے لیے

پڑھیں:

ایف بی آر میں جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے باعث معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نظام کو ڈیجیٹل بنانا کافی نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے تاکہ نظام مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خام مال کی تیاری، درآمد، مصنوعات کی تیاری اور آخر میں صارف تک خریداری کے تمام مراحل کو ایک مربوط ڈیجیٹل سسٹم سے جوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام اس حد تک مضبوط اور بااعتماد ہونا چاہیے کہ پوری ویلیو چین کی حقیقی وقت میں ڈیجیٹل نگرانی ممکن ہو سکے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس نظام کے تحت جمع شدہ مرکزی ڈیٹا کو قومی سطح پر معاشی پالیسی سازی اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی میں استعمال کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور غیر رسمی معیشت کو دستاویزی بنانے کے بغیر عام آدمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

یہ اہم فیصلے وزیرِاعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر ہونے والے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کیے گئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے ریونیو بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکزی نظام سے منسلک کرنے اور ویلیو چین کی رئیل ٹائم ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے جدید ایکو سسٹم پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ
  • ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت
  • ایف بی آر میں جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت
  • حکومت عافیہ صدیقی معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں( شہباز شریف)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات