وزیرِاعظم آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آذر بائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کرکے باکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورۂ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے۔اُزبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا۔وزیرِ اعظم تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کریں گے جہاں وزیرِ اعظم پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت اور ازبکستان کی تعمیر و ترقی، غیور و محنتی ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔وزیرِ اعظم کو اس موقع پر یادگار پر تعمیر کردہ ازبکستان کی 3000 سالہ تاریخ کی منبت کاری کا دورہ کروایا جائے گا اور بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم ازبک صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے.
قبل ازیں وزیراعظم کو آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم عزت مآب یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ازبکستان کی ازبکستان کے زبکستان کی زبکستان کے ا زبکستان کے مابین کریں گے کا دورہ
پڑھیں:
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکا کے سرکاری دورے پر وائٹ ہاؤس جائیں گے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے العربیہ انگلش کو بتایا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مہینوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
صدر ٹرمپ، جنہوں نے اپنے دونوں ادوارِ صدارت میں سعودی عرب کو اپنی پہلی غیر ملکی منزل بنایا تھا، اس ملاقات میں دفاع، ٹیکنالوجی اور بالخصوص سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کریں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات باعثِ مسرت اور اعزاز تھی، وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام
ذرائع کے مطابق، ملاقات کے دوران دفاعی معاہدوں اور تکنیکی شراکت داریوں سے متعلق کئی مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر بات چیت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں صدر ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے 142 ارب ڈالر مالیت کے مفاہمتی معاہدوں پر دستخط کیے تھے، جن میں امریکی دفاعی صنعت میں سعودی سرمایہ کاری بھی شامل تھی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا معاہدہ قریباً طے پا چکا ہے، جس کے تحت امریکی کمپنیاں سعودی عرب کو جدید سیمی کنڈکٹر چپس برآمد کر سکیں گی۔
گزشتہ ہفتے سعودی کمپنی HUMAIN اور امریکی کمپنی Qualcomm Technologies نے ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا، جس کا مقصد سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت (AI) کے عالمی مرکز کے طور پر ابھارنا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اب تک 5 اہم کام کون سے ہیں؟
یہ معاہدہ ریاض میں ہونے والی 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) کانفرنس کے موقع پر طے پایا، جو رواں سال مئی میں منعقد ہونے والے سعودی امریکا انویسٹمنٹ فورم کی توسیع ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق، نئی شراکت داری کے تحت دنیا کا پہلا ایج ٹو کلاؤڈ ہائبرڈ AI پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا، جو عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی سروسز فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر موزوں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس