معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے منصوبہ میں ملاقات کی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک منگل ک صبح لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے جس کے بعد وہ منصورہ گئے اور حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ آمد پر مہمان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل

حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی خدمات، تعلیمی کاوشوں، فلاحی سرگرمیوں اور تحقیقات کاموں سے متعلق آگاہ کیا گیا، جبکہ انہیں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جماعت اتحاد امت کی داعی ہے، اور اسلام کے آفاقی پہلوؤں، اخوت، امن، بھائی چارہ، احترام انسانیت کی علمبردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید دنیا کے مدمقابل لاکر پاکستان میں ترقی، امن اور خوشحالی کا انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بن سکے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے جماعت اسلامی کے مرکز منصوبہ آنے کی خواہش تھی، گزشتہ دورہ پاکستان کے موقع پر خواہش کے باوجود یہاں نہ آسکا۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہاکہ امت مسلمہ کو مسائل سے نکلنے کے لیے قرآن و سنت پر عمل کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل کو علم کے میدان میں آگے بڑھنے اور اتحاداور اخوت کا دامن تھامنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں رہنے کی عادت ہوگئی، جانے کا افسوس ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک ملائیشیا روانہ

واضح رہے کہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، اور اس دوران انہوں نے مختلف اجتماعات سے خطاب کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان آمد تبادلہ خیال حافظ نعیم الرحمان ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور ایئرپورٹ ملاقات منصورہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ا مد تبادلہ خیال حافظ نعیم الرحمان ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور ایئرپورٹ ملاقات وی نیوز حافظ نعیم الرحمان ڈاکٹر ذاکر نائیک جماعت اسلامی

پڑھیں:

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں کی اووربلنگ شرمناک اقدام) حافظ نعیم(

حکومت کو عوام سے لوٹی ہوئی یہ رقم واپس کرنی چاہیے، اووربلنگ کرپشن اور بدانتظامی کی بدترین شکل ہے
لائن لاسز اور نااہلی چھپانیکیلئے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، ایکس پر اظہار خیال

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے آڈٹ رپورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اربوں کی اووربلنگ کی نشاندہی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اووربلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، حکومت کو عوام سے لوٹی ہوئی یہ رقم واپس کرنی چاہیے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کرپشن اور بدانتظامی کی بدترین شکل ہے۔ حکمرانوں اور اداروں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔یاد رہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئیسکو، لیسکو، میپکو، سیپکو، ہیسکو، پیسکو، کیسکو اور ٹیسکو نے 244ارب کی اووربلنگ کی ہے۔ کمپنیوں نے عوام کو رقم واپسی کے دعوے کیے ہیں تاہم آڈٹ کے دوران اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کسی قسم کے دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے)حافظ نعیم (
  • ملکی مسائل کے حل کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، حافظ نعیم
  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان 
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • فلسطین کی صورتحال پر مسلم ممالک اپنی خاموشی سے اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، حافظ نعیم
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں کی اووربلنگ شرمناک اقدام) حافظ نعیم(