ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ایک بار پھر پاکستان آمد، حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات کی ہے۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک منگل کی صبح لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے جس کے بعد وہ منصورہ گئے اور حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ منصورہ آمد پر مہمان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی خدمات، تعلیمی کاوشوں، فلاحی سرگرمیوں اور تحقیقاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ انہیں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جماعت اتحاد امت کی داعی ہے اور اسلام کے آفاقی پہلووں، اخوت، امن، بھائی چارہ، احترام انسانیت کی علمبردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید دنیا کے مدمقابل لاکر پاکستان میں ترقی، امن اور خوشحالی کا انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بن سکے۔اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آنے کی خواہش تھی، گزشتہ دورہ پاکستان کے موقع پر خواہش کے باوجود یہاں نہ آسکا۔انہوں نے جماعت اسلامی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہاکہ امت مسلمہ کو مسائل سے نکلنے کے لئے قرآن و سنت پر عمل کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل کو علم کے میدان میں آگے بڑھنے اور اتحاداور اخوت کا دامن تھامنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے مختلف اجتماعات سے خطاب کیا تھا۔
غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان ڈاکٹر ذاکر نائیک جماعت اسلامی
پڑھیں:
پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے واقعے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا۔
گوجرانوالہ میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام حملے میں بھارت خود شریک ہے اور یہ سازش ہے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی آڑ میں بھارت کشمیریوں کے ساتھ اب وہ کرے گا جو فلسطین میں اسرائیل کررہا ہے، اس واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح بے گھر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو کچھ کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے، پہلے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، پھر اُن پر لاک ڈاؤن کیا گیا، پھر زمین تنگ کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے اپنی مرضی سے انتخاب جیتنا چاہا مگر کشمیر کے عوام نے اُسے ناکام بنادیا، کشمیر میں مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام میں جو واقعہ پیش آیا وہ مودی حکومت نے جان بوجھ کر منصوبہ بندی سے کیا ہے تاکہ اس کو بنیاد بناکر کشمیر میں آپریشن بڑھایا جائے اور عوام کو گھروں سے بے گھر کیا جائے اور مزید دباؤ بڑھایا جائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام حملے پر ہونے والے پروپیگنڈے اور بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستان سے بھرپور آواز اور جواب جانا چاہیے۔