Jang News:
2025-06-17@22:30:17 GMT

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ہیں۔

ازبک وزیراعظم، وزیر خارجہ اور تاشقند کے میئر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

تاشقند پہنچنے کے بعد وزیراعظم پاکستان نے یادگار آزادی کا دورہ کیا، پھول رکھے، عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ازبک عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ازبک صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاک ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذر بائيجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں قائم آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا۔

آذربائیجان کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، شہباز شریف نے عوام کو فراہم کی گئی سہولیات کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس دوران اسلام آباد میں خدمت مرکز طرز کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

شہباز شریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں وزیراعظم نے معصوم شہریوں کی شہادت پر ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے معصوم شہریوں کی شہادت پر ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران ایران اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • شہباز شریف کے ساتھ اختلافات؟ نواز شریف نے خاموشی توڑ دی
  • مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ،ہم ایک ہیں، نواز شریف
  • بجٹ میں کم آمدنی والے طبقات کی فلاح کو ترجیح دی جائے: صدر زرداری کی وزیراعظم سے گفتگو
  • شہباز شریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
  • ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شہباز شریف عوام کے ووٹ سے یہاں نہیں پہنچے، اسد عمر
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا
  • پاکستان، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے، شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون