Express News:
2025-04-25@11:50:18 GMT

کراچی؛ پسند کی شادی کرنے والے شخص نے سسرال میں خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

کراچی:

اتحاد ٹاؤن بلدیہ سیکٹر 9 بی فاروق اعظم مسجد کے قریب بیوی کے خلع لینے پر ایک شخص نے سسرال کے سامنے خود کو گولی مارلی جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید نے بتایا کہ خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے کے شناخت 25 سالہ وقار ولد عبدالواحد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وقار جناح اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ تھا جس نے اسپتال میں زیر علاج والدہ کی تیمار داری کرنے والی لڑکی سے 5 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور اسے بھگا کر سانگھڑ لے گیا تھا۔

وقار کے اہلخانہ نے ناپسندگی کا اظہار کیا جبکہ وہ اپنی بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا جس کے باعث وہ اپنے گھر اتحاد ٹاؤن آگئی تھی اور اس نے شوہر سے علیحدگی کے لیے 3 ماہ قبل خلع کی درخواست دائر کردی تھی جس کی (آج) بروز بدھ کو کورٹ میں تاریخ بھی مقرر تھی۔

 وقار نے خلع کی درخواست واپس لینے کیلیے اپنی اہلیہ پر بھی زور دیا اور نہ ماننے پر وہ سانگھڑ سے 12 بور کی گن سمیت بیوی کو منانے اس کے گھر پہنچ گیا اور ناکامی پر گھر کے باہر ہی خود کو قریب سے کاندھے پر فائر کر کے شدید زخمی کرلیا جو بعدازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے متوفی وقار کا اسلحہ اور استعمال کیے جانے والا کارتوس قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور اس

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

 چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر 4بچوں کے باپ کی خودکشی
  • کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر  درج، معاملہ کیا ہے؟
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • بیوائیں تمام شہریوں کی طرح روزگار، وقار، برابری اور خودمختاری کا حق رکھتی ہیں، سپریم کورٹ
  • ہم جنس پرست ہالی ووڈ اداکارہ نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرلی
  • مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا 
  • لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ
  • اعظم سواتی کے اعتراف کے بعد پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد ممکن نہیں رہا، کامران مرتضیٰ