کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق سعدی ٹاون بلاک اے اللہ والی چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا ۔
سچل پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس میں 40 سالہ عبدالحکیم زخمی ہوا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ اختیار علی نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ سیف الشورو گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا شارع فیصل مسجد رومی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 18 سالہ حماد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس مضروب کا بیان قلمبند کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
وقاص احمد: لاہورڈیفنس فیز 6 میں کوڑے کے ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں بغیر کارروائی کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔
ڈی ایچ اے میں گاربیج ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاتھا،حادثے میں 27 سالہ ناصر ، 48 سالہ شان محمد اور 19 سالہ محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے تھے،تینوں افراد کا تعلق قصور سے تھا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق