تاجر کا بیٹی کی یاد میں کینسر اسپتال کیلئے 2 کھرب 28 ارب روپے کا عطیہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
دبئی: معروف کاروباری شخصیت مرویس عزیزی نے اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں 2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے (3 ارب درہم) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ عطیہ متحدہ عرب امارات کی نجی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی امداد میں شمار کیا جا رہا ہے۔
یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے، جو مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
اسپتال کی تعمیر رواں سال شروع ہو جائے گی، اور مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی ایسے اسپتال قائم کیے جائیں گے۔
فرشتہ عزیزی چند سال قبل کینسر میں مبتلا ہوئیں، ابتدائی علاج سے صحتیاب ہو گئیں، لیکن 7 ماہ قبل بیماری نے دوبارہ حملہ کیا اور وہ 29 اکتوبر 2024 کو انتقال کر گئیں۔
مرویس عزیزی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی ایک کھرب 40 ارب روپے (500 ملین ڈالر) کا عطیہ دینے کا اعلان کیا، جہاں "فرشتہ عزیزی میڈیکل سٹی" تعمیر کی جائے گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔