Islam Times:
2025-04-26@08:36:21 GMT

بی جے پی آئین کو کمزور کر رہی ہے، بیریندر سنگھ

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

بی جے پی آئین کو کمزور کر رہی ہے، بیریندر سنگھ

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس کیلئے تنظیم سازی بے حد ضروری ہے اور جلد ہی پارٹی اپنی تنظیمی طاقت کو بڑھانے کے اقدامات کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر بیریندر سنگھ آج ہریانہ کے حصار میں کانگریس دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے میئر امیدوار کرشن ٹیٹو کے لئے حمایت طلب کی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور کارکنان کو ہر وارڈ میں جا کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دی۔ بیریندر سنگھ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی آئین کو کمزور کرنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لئے تنظیم سازی بے حد ضروری ہے اور جلد ہی پارٹی اپنی تنظیمی طاقت کو بڑھانے کے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی پوری قوت کے ساتھ میدان میں ہیں اور دونوں جماعتیں اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں تاہم کانگریس نے محدود نشستوں پر اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیریندر سنگھ نے کہا کہ شہری انتخابات میں ووٹروں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے کیونکہ یہاں معمولی فرق بھی نتیجہ بدل سکتا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے 'ٹرپل انجن' حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنی اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دے تو عوامی مسائل فوری طور پر حل ہو سکتے ہیں۔ پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کانگریس لیڈروں کے سوال پر بیریندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس 150 سال پرانی جماعت ہے اور اس میں لیڈروں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جب وہ خود کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، تو انہیں جلد ہی احساس ہوگیا کہ بی جے پی کی نظریات بالکل مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا "مجھے کبھی توقع نہیں تھی کہ کوئی حکومت کسانوں کے خلاف ہو سکتی ہے"۔

انہوں نے مرکز کی اگنی پتھ اسکیم پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اس منصوبے کے تحت بھرتی کئے جانے والے فوجیوں کو صرف چار سال بعد ریٹائر کر دیا جائے گا، جس سے فوج کی حالت خراب ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور راہل گاندھی واضح کر چکے ہیں کہ اگر ان کی حکومت بنی تو اس اسکیم کو ختم کر دیا جائے گا۔ "ایک ملک، ایک انتخاب" کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیریندر سنگھ نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں گے اور اخراجات کم ہوں گے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف ایک ہی پارٹی رہے گی اور عوام اسی کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری اقدار کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پوری محنت کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں اور کانگریس کو مضبوط کریں، تاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ایک مؤثر قیادت سامنے آ سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کانگریس بیریندر سنگھ نے انہوں نے کہا کہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ کے لئے

پڑھیں:

بھارت نے انڈس طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی

بھارت نے پاکستان کے ساتھ انڈس واٹر معاہدہ معطل کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد ترجمان وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کو 7 روز میں بھارت چھوڑنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • 25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا، گرپتونت سنگھ
  • پاکستان پر کوئی آنچ آئے گی تو عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پہلگام حملہ پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں شمع ریلی نکالنے کا اعلان
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سند طاس معاہدہ معطل کر دیا، پاکستانیوں کو واپس جانے کا حکم، سرحد بند کر دی
  • بھارت نے انڈس طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی
  • بی جے پی کی حکومت کو تمام جماعتوں سے بات چیت کرنی چاہیئے، ملکارجن کھرگے
  • حکومت کینال منصوبے پر کثیر الجماعتی مشاورت پر غور کر رہی ہے، وفاقی وزیر قانون
  • پاکستان کا دورہ کرکے جانیوالے امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • نئی نہروں کے معاملے پر  وزیر اعظم بے بس ہیں تو اقتدار چھوڑ دیں، ندیم افضل چن