امریکا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والا شاطر ملزم کراچی سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی امریکی دستاویزات فراہم کرنےمیں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران شہریوں کوجعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا، جس کی شناخت عمیر اسلم کے نام سےہوئی ہے۔
اعلامیے کو مطابق ملزم کو چھاپہ مارکارروائی میں کراچی سےگرفتارکیا گیا، جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پرعمل میں لائی گئی۔
ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرجاری کیا اور خواتین کو ویزاپراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔
گرفتارملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع العمران ایویشن نامی ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا، ملزم نےخواتین سےمجموعی طور پر 134000 روپے ہتھیائےاور بھاری رقوم وصول کرکے متاثرین کو جعلی اپوائنٹمنٹ اورجعل بینک سلپ جاری کیں۔
متاثرہ شہریوں نے پوچھ گچھ پرانکشاف کیا کہ ملزم نے رقوم نقد وصول کرکے واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیجیں جبکہ نجی بینک کی جانب سےمذکورہ ٹرانزیکشن سلپ کوجعلی قراردیا گیا۔
امریکی قونصلیٹ حکام نے مذکورہ ایجنٹ کےخلاف تحریری شکایت درج کرائی،جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکیا،اس حوالے سے مذید تفتیش کاآغازکردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم کو
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔