وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز ) وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے انہیں الوداع کیا، تاشقند کے میئر، دونوں ممالک کے سفیر بھی تاشقند ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے دورہ کے دوران ازبکستان میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی، وزیراعظم نے ازبکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے اپنے دورے میں ازبک صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے ایم او یوز اور معاہدوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیرِ اعظم اور ازبک صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے ازبک صدر کے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

   نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لندن (این این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ آج جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو
  • نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ روانہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ