قبول کرتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے، محمد رضوان
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انجریز کی وجہ سے ٹیم کا کمبینیشن متاثر ہوا، لیکن بطور کپتان تسلیم کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترے، ٹیم کی پرفارمینس نے قوم کو مایوسی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے کپتان محمد رضوان کو ’ایب نارمل‘ کہہ دیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے رمیز راجا نے سوال کیا کہ فخرزمان اور صائم ایوب کی انجریز کے بعد کیا آپ کو ٹیم سیلیکٹ کرنے میں مشکل پیش آئی؟ جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ جو لڑکے اچھا پرفارم کررہے تھے، انہوں نے آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھا پرفارم کیا، اچانک انجریز ہوگئیں جس سے ٹیم کا کمبینیشن متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں ہم اچھے رزلٹ حاصل نہ کر سکے، آخری میچ میں فتح حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن بارش ہوگئی، بدقسمتی سے چیمپئنزٹرافی میں ٹیم کی پرفارمنس سے قوم کو مایوسی ہوئی، ہم قبول کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان نے ساجد خان کی خواہش پوری کردی
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا گروپ لیول کا 9واں میچ آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، تاہم بارش کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش گروپ اے میں شامل ہیں اور دونوں اپنے اپنے پہلے میچز ہار چکے تھے۔ گروپ سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ آج کے میچ نے صرف یہ طے کرنا تھا کہ گروپ میں چوتھی پوزیشن کا اصل حقدار کون ہے۔
بارانِ رحمت کی بدولت میچ منسوخ ہونے پر ایک قیمتی پوائنٹ ملا اور پاکستان نے 4 ٹیموں کے گروپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بنگلہ دیش پاکستان چیمپیئنز ٹرافی قومی کرکٹ ٹیم کمبی نیشن محمد رضوان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان چیمپیئنز ٹرافی قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان محمد رضوان
پڑھیں:
ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
ساف انڈر17چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔محمد عبداللہ نے شاندار ہیٹرک کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہونے والی ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو 4 گول سے شکست دے دی۔
گروپ بی کے میچ میں پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام تک 0-2 کی سبقت حاصل تھی۔ یہ دونوں گول محمد عبداللہ کے نام رہے۔ محمد عبداللہ نےکھیل کے 15ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلوائی، 25ویں منٹ میں محمد عبداللہ نے گول داغتے ہوئے اسے 0-2 کی سبقت میں تبدیل کردیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی پاکستان حریف ٹیم پر حاوی رہا۔
حمزہ یاسر نے 67ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو مزید سبقت دلوا کر مقابلہ 0-3 کردیا۔محمد عبداللہ نے3 منٹ بعد 70ویں منٹ میں گیند کو جال میں ڈال کر ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے پاکستان کو 0-4 کی واضح برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
پاکستان اپنے دوسرے گروپ میچ میں جمعہ کو مالدیپ سے مقابلہ کرے گا۔گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔