سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2025ء) آسٹریلیا میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ، آسٹریلین فتوٰی کونسل اور مفتی اعظٰم نے فلکیاتی ماہرین کی رائے کے مطابق پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ماہ شعبان کا اختتام اور رمضان المبارک کا آغاز اب صرف 2 دن کی دوری پر ہے۔ دنیا بھر کے اسلامی ممالک اور غیر اسلامی مملک میں مسلمانوں کی تنظیموں کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا جا چکا ہے۔

تاہم کچھ ممالک میں ماہرین فلکیات کی رائے کے مطابق پہلے ہی رمضان المبارک کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے آسٹریا بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو رمضان شریف کے پہلے روزہ کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔

جبکہ آسٹریلیا میں بھی آسٹریلین فتوٰی کونسل اور مفتی اعظم کی جانب سے یکم مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی مساجد میں 28 فروری کی شب کو نماز عشاء کے بعد نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ پاکستان اور سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سپارکو ماہرین کی پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔ سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گا۔ اس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ سپارکو ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔ جبکہ ماہرین موسمیات کی بھی اہم پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ رواں سال ماہ صیام کا آغازموسم سرما کے اختتام اور موسم بہارکا آغاز پر ہورہا ہے،گزشتہ سالوں کی نسبت روزے قدرے ٹھنڈے ہوں گے۔ توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک کے آغاز میں رمضان المبارک کے باضابطہ اعلان اعلان کر کے مطابق فروری کو چاند کی

پڑھیں:

شام نے جمہوریہ کوسوو کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض ( انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد کی سفارتی کوششوں کے باعث شام نے جمہوریہ کوسوو کی آزادی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سعودی ولی عہد ، شام کے صدر احمد الشرع اور کوسوو کی صدر فیوس عثمانی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد شام نے جمہوریہ کوسوو کی آزادی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ کوسوو کی وزارتِ داخلہ نے شہزادہ محمد بن سلمان اور احمد الشرع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان یہ فیصلہ باہمی احترام، تعاون اور خطے میں استحکام کے فروغ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • ہم چاند پر 6 بار جاچکے ہیں، ناسا کا کارڈیشین کو جواب
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا
  • سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو الیکشن ملتوی کرا سکتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
  • ریڈ لائن کی تعمیر میں تاخیر‘ جماعت اسلامی کا کل احتجاجی مارچ کا اعلان
  • شام نے جمہوریہ کوسوو کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا
  • خلائی تاریخ میں نیا باب: پاکستانی خلاباز چین کے مشن میں شامل