چیمپئنز ٹرافی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کا میلہ ایشیا کپ کی صورت میں رواں برس ماہِ ستمبر میں سجے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ ایشیا کپ ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے 17 ویں ایڈیشن میں 19 میچز طے کیے گئے تھے جو ابتدائی طور پر بھارت میں منعقد کرائے جانے تھے۔ تاہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کسی نیوٹرل وینیو کی تلاش کر رہا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وینیوز کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام ایونٹ کو سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔ البتہ، کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہی رہے گی۔

اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے بھارتی حکومت نے بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد پاکستان نے بھی بھارت میں رکھے گئے میچز کسی نیوٹرل جگہ پر منعقد کرانے کی شرط رکھی تھی۔ کئی ہفتوں کی بیٹھکوں کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز کے لیے دبئی کو چنا گیا تھا۔

اے سی سی ایونٹ کو اس تنازع سے شروع سے بچانے کے لیے کونسل نے ایشیا کپ کے تمام 19 میچز منعقد کرانے کے لیے نیوٹرل وینیوز کا فیصلہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی بھارت کے کے لیے

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے

لاہور(نیوز ڈیسک)پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔

کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پرپہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل پانچوں میچز جیت کر10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 4 میچز میں دو کامیابیوں اورایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھےاور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز5 میچز میں سے ایک جیت کر چھٹے نمبر پر ہے۔

سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • پہلگام حملے کو لیکر نریندر مودی کی رہائشگاہ پر "کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی" کی اہم میٹنگ منعقد
  • کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
  • یکم مئی کو کانفرنس منعقد کی جائے گی، چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن
  • شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ
  • جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس
  • جنوبی ایشیا میں امن جوہری خطرات میں کمی کے باہمی اقدامات سے ممکن، جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا:ایاز صادق