کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منظور کالونی شاہین پارک علاقہ تھانہ بلوچ کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے شہری کو مزاحمت پر ڈکیتوں نے نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جس کی شناخت 30 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او بلوچ کالونی اور ایس ایچ او محمود آباد کے ہمراہ کرائم سین یونٹ اور ٹیکنیکل ٹیم واقع میں ملوث ڈکیتوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔ واقعے میں ملوث اشخاص کو جلد گرفتار کرتے ہوئے قانوناً کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔