اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات شیئر کر دیں۔
ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ کبھی میں کبھی تم، جندو اور عہدِ وفا جیسے مشہور ڈراموں میں شاندار اداکاری کر چکی ہیں، انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹس کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
حال ہی میں نعیمہ بٹ لندن میں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیا۔
نعیمہ بٹ نے انٹرویو میں بتایا کہ میں اس وقت 2 نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں، جن میں سے ایک میرے لیے بہت خاص ہے۔
انہوں نے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن کہا کہ یہ پروجیکٹ میرے کرداروں جندو اور عہدِ وفا سے ملتا جلتا ہے، میں ابھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی، لیکن یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو مجھے بے حد پسند ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین بھی اسے پسند کریں گے۔
نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ایک سماجی کارکن (activist) بھی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے سماجی تبدیلی لانے کے لیے اداکاری کو ذریعہ بنایا ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے فنڈ ریزنگ ایونٹس کا حصہ بن رہی ہوں جہاں میرے کام کی ناصرف پزیرائی ہو رہی ہے بلکہ میں ایک مثبت سماجی پیغام بھی دے سکتی ہوں۔
نعیمہ بٹ نے ڈارمے میں شرجینہ کے ساتھ اپنا مشہور ڈائیلاگ بھی دوبارہ ادا کیا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
اداکارہ کے نئے پراجیکٹس سے متعلق انکشافات سن کر مداح پرجوش ہیں، سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کی سماجی خدمات کو سراہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ میں
پڑھیں:
افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
خیبرپختونخوا حکومت نے افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں غیرمجاز سرکاری گاڑیوں اور رہائش گاہوں کے استعمال و بازیابی پر غور کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر افسر کو صرف ایک سرکاری گاڑی رکھنےکی اجازت ہے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال سے متعلق کئی بار سرکلر جاری کیے جا چکے ہیں، کفایت شعاری کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری فی الحال بند ہے۔حکام نے ہدایت کی کہ 2 سے 3سرکاری رہائش گاہیں رکھنے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائیں جب کہ سال کے دوران خیبرپختونخوا ہاؤسز کی آمدن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔
محکمہ انتظامیہ نے کہا کہ 10سالوں میں مختلف محکمہ جات کو دی گئی گاڑیوں کی فہرست دی جائے۔محکمہ انتظامیہ نےسرکاری رہائش گاہوں پرقابض سرکاری افسران کی تفصیلات مانگ لیں۔ سال 2013 سے مارچ 2025 گاڑیوں کی نیلامی کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں۔