اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا اور ان کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام وفاقی وزراء کا انتخاب ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ترسیلات زر میں بہتری جیسے مثبت معاشی اشاریے حاصل کیے گئے ہیں، اور آئندہ سالوں میں ان میں مزید بہتری کے لیے انتھک محنت جاری رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے طور پر وزراء کی خدمات لائق تحسین ہیں، اور ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کے فعال کردار کو سراہا۔

وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزراء کابینہ کے

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔

واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ 

انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو شملہ سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں،وفاقی وزراء
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ روانہ
  • آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ