سیاست و شطرنج کے کھلاڑی ایک بساط پر، وزیراعلیٰ سندھ اور چیس چیمپیئن کل مدمقابل
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپیئن مہک مقبول کے درمیان ہفتے کے روز شطرنج کا مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شطرنج کی بین الاقوامی تنظیم 100سال مکمل ہونے پر کون سا ریکارڈ بنائے گی؟
یاد رہے کہ مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ سندھ حکومت کے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔
مزید پڑھیے: ایلون مسک نے شطرنج کے کھیل کو ’ہلکا‘ لے لیا، گرینڈ ماسٹرز کا شدید ردعمل
وزیراعلیٰ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مراد علی شاہ اور مہیک مقبول کے مابین یہ دلچسپ مقابلہ ہفتے کی سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیس چیمپیئن مہک مقبول مراد علی شاہ اور مہک مقبول مقابلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ مراد علی شاہ
پڑھیں:
این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد، وفاق کا خط مثبت پیشرفت: مراد شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ این ایف سی کیلئے وفاق کا خط ملا۔ وفاق کا خط مثبت پیش رفت ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے نیشنل فنانس کمشن بنانے کے لئے رابطہ کیا تھا۔ شہبازشریف کی واپسی سے پہلے کراچی چلا جاؤنگا۔6 کینالز کا منصوبہ فوری بند ہونا چاہئے۔ زرداری کو بریفنگ دی جس میں صرف وزیر داخلہ موجود تھے۔ پانی سے متعلق کوئی افسر نہیں تھے۔ صدر کو کہا گیا پانی بچائیں گے بعد میں صدر نے جوائنٹ پارلیمنٹ سیشن میں کہا کہ میں 6 کینالز منصوبے کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔