چین اور پاکستان کے درمیان خلابازوں کی تربیت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
چین اور پاکستان کے درمیان خلابازوں کی تربیت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز
پاکستانی خلاباز مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے
اسلام آباد:
چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس اور پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے باضابطہ طور پر وزیراعظم ہاؤس پاکستان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا ۔ یوں چینی حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک کے لیے خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ۔
جمعہ کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے نتیجے میں چینی خلائی اسٹیشن پہلے غیر ملکی خلاباز کو خوش آمدید کہے گا، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان انسان بردار خلائی پرواز کے شعبے میں گہرے تعاون کا ایک نیا باب رقم کیا جائےگا۔
منصوبے کے مطابق فریقین تقریباً ایک سال کے عرصے میں خلابازوں کے انتخاب کے عمل کو مکمل کریں گے۔پاکستانی خلاباز چین میں ہمہ جہت منظم تربیت حاصل کریں گے اور آئندہ چند سالوں میں چینی خلابازوں کے ساتھ مل کر قلیل مدتی مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاہدے پر دستخط اور پاکستان
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعہ کا ردعمل نہیں، سعودی اعلیٰ عہدیدار
پاکستان اور سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) پر دستخط کردیے۔ اس معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔
سعودی اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک جامع دفاعی معاہدہ ہے جو تمام فوجی وسائل کا احاطہ کرتا ہے۔
معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کو آگے بڑھانا ہے۔