مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی چاند نظر نہیں آیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند نظر نہ آںے اور پہلا روزہ اتوار کو رکھے جانے کا اعلان کردیا۔
رمضان المبارک کے چاند سے متعلق مقامی رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اجلاس مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکا کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
اجلاس کے اختتام پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رویت ہلال نہ ہونے پر دو مارچ بروز اتوار کو یکم رمضان المبارک کا اعلان کردیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا
ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق رکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا،اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔
یاد رہے کہ سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی، مون سون کے باعث چاند کی رویت مزید مشکل ہوگی۔
ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب و ماہ کا فرق 43 منٹ ہوگا ، جس کے مطابق ماہ صفر 27 جولائی 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
Post Views: 5