عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے کا کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانئ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے کہا کہ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہو کر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔
اسلام آباد بشریٰ بی بی کے متنازع اور افسوسناک.
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔