Nawaiwaqt:
2025-09-18@20:43:02 GMT

زیلنسکی اورٹرمپ کی ملاقات پرروس کاردعمل

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

زیلنسکی اورٹرمپ کی ملاقات پرروس کاردعمل

زیلنسکی اورڈونلڈٹرمپ کی ملاقات پرروس کاردعمل سامنے آیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ زیلنسکی کے رویے پر صدر ڈونلڈٹرمپ نے تحمل کامظاہرہ کیا، یوکرین کے صدر ولا یمیر زیلنسکی نے بحث اوربدتمیزی کی، زیلنسکی نے امریکی صدر کے ساتھ بحث کرنے کی کوشش کی۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے صحافیوں کے کچھ سوالات پر بدتمیزی سے ردعمل ظاہرکیا، وائٹ ہاؤس نے پہلے کبھی ایسے جذبات نہیں دیکھے تھے، زیلنسکی کے رویے پر صدر ڈونلڈٹرمپ نے تحمل کامظاہرہ کیا، زیلنسکی نے یوکرین میں ا نتخابات کے امکانات پرسوال کونظرا نداز کیا۔    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کایوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ آپ اس وقت اچھی پوزیشن میں نہیں، ٹرمپ نے زیلنسکی کوجھاڑ پلادی تھی، زیلنسکی آپ تیسری جنگ عظیم پر جواکھیل رہے ہیں۔ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے اگر میں بیچ میں نا آتاتوآپ کاروس سے کبھی معاہدہ نہ ہوتا،آپ چاہتے ہیں میں پیوٹن کے بار ے میں غلط باتیں کروں،میں پیوٹن یاکسی کے ساتھ منسلک نہیں ہوں، آپ پیوٹن سے نفرت کااظہارکررہے ہیں،میرے لیے اس قسم کی نفر ت کیساتھ معاہدہ کرنا بہت مشکل ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: زیلنسکی نے

پڑھیں:

طاقتور حلقوں کو فارم 47 سے بنی حکومت کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے، اعظم سواتی

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ طاقتور حلقوں کو چاہیے کہ فارم 47 سے بنائی گئی حکومت کا بوجھ نہ اٹھائے، شہباز شریف خود بہت بڑا بوجھ ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کے 90 فیصد عوام فارم 47 سے بنی حکومت سے نفرت کرتے ہیں اور اس وجہ سے عمران خان کے چاہنے والے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے سوال پر اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات مجھ پر 7 ماہ سے پابندی ہے، آخری بار ملاقات دو اپریل کو ہوئی تھی لیکن جب انصاف کا بول بالا ہوگا اور قانون کی حکمرانی ہوگی تو ضرور ملاقات ہوگی۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر حالات اچھائی کی طرف جائیں گے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ علیمہ خان کو ضمانت مل گئی جو خوش آئند ہے، عدالت میں میانوالی سمیت دور دراز علاقوں سے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں جن کا کوئی جرم نہیں، صرف اتنا قصور ہے کہ وہ اپنی آزادی کے لیے نکلتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پشاور جلسے میں پورے پاکستان سے لوگ شریک ہوں گے اور یہ ایک پرامن احتجاج ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چین کسی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا‘ وزیر دفاع
  • طاقتور حلقوں کو فارم 47 سے بنی حکومت کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے، اعظم سواتی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دینا ہوگا، اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ