اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعظم شہباز شریف نے  20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا ہے جو گزشتہ سال  7 ارب  کے پیکج کے مقابلے میں  3 گنا زیادہ ہے ،  پیکج کے تحت ملک بھر کے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو  شفاف اور آسان   انداز میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزار روپے   فی خاندان دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے بٹن دبا کر رمضان ریلیف کے  ڈیجیٹل والٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں 40 لاکھ گھرانوں اور 2  کروڑ مستحق افرادکو ڈیجیٹل  والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے طبقات جو سفید پوش ہیں اور کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ان کی مدد  کی جائے گی۔ اس سال تقریبا ً20 ارب روپے کی خطیر رقم اس پیکج کے لئے مختص کی گئی ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن کا شائبہ نہیں ہوگا۔ شفاف نظام کے ذریعے پیکج تقسیم ہوگا جس کی مکمل نگرانی کی جائے گی، اس سال رمضان پیکیج کے لیے لائنیں نہیں لگیں گی، بلکہ با عزت طور پر لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ریلیف مل جائے گا۔  وزیراعظم نے مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے  کی مذمت کرتے ہوئے  مولانا حامدالحق اور دیگر افراد کی شہادت پردلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کے پی حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف  کارروائی کرتے ہوئے  ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2018  میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکاتھا لیکن حالیہ دنوں میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے۔ ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا، ہم اس ناسور کی قبر کھودیں گے، کہ دوبارہ  اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا۔  جب تک دوباہ اسے دفن کردیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ کئی سو ارب کے محصولات کے زیر التوا کیسز ہیں  اور کرپشن کے ذریعے غریبوں کا پیسہ لوٹا گیا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں۔ ہم نے ونڈ فال ٹیکس  کے حوالے سے نئے قانون کے تحت 500 ارب  روپے  واپس لانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔شروعات  سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی ختم کرنے سے ہو گیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ایک ہی دن میں 23 ارب روپے بینکوں میں واپس لے کر آئے۔   وزیراعظم نے کہا کہ رمضان پیکیج  میں کراچی سے گلگت تک تمام صوبوں کے شہروں، آزاد جموں و کشمیر کے مستحق خاندانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوٹیلیٹی سٹورز سے جان چھڑوا رہے ہیں، انہیں بہتر بناکر ان کی نجکاری کی جائے گی، اس سال رمضان پیکیج کے لیے لائنیں نہیں لگیں گی، بلکہ با عزت طور پر لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ریلیف مل جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن کی جاتی تھی۔  وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے بریفنگ دی کہا کہ رمضان میں تحصیل سطح پر شوگر ملز مالکان کی طرف سے 600 سٹالز لگائے جائیں گے۔ چینی 130 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی جائے گی نے کہا کہ کے ذریعے

پڑھیں:

  وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں سیاحوں کے قتل کے واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بلا اشتعال یکطرفہ  اقدامات کے بعد  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا۔
ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے  اجلاس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات  پر مشاورت کی جائے گی۔ حکومت کا بھارت کے یکطرفہ اقدامات  کا موثر جواب دیا جائے گا
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں  گے، اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی۔

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
  • باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  •   وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • پاکستان اور ترکیہ کی غزہ بربریت کی مذمت، اردوان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کی حمایت
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے