حاجی گلبر خان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت روزہ داروں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے رمضان المبارک کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ صیام ہمیں ایثار، قربانی، اخوت اور ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک مہینے کی فضیلت دیگر مہینوں سے زیادہ رکھی ہے۔ اس مبارک مہینے میں عبادات بجا لانے کے ساتھ اپنے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے محدود وسائل کے باوجود روزہ داروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ سحری اور افطاری کے اوقات کار میں بجلی کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمے کو واضح ہدایات دی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی ہوگی۔ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کا فیلڈ سٹاف دکانوں کا معائنہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے شکایات سیل قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تراویح، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ اور آئی جی پی گلگت بلتستان کو اقدامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ حکومت روزہ داروں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ اپنے عبادات بجا لانے کے ساتھ دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات بجا لائیں اور احکام خداوندی پر عمل پیرا ہوں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آسانیاں پیدا کرنے مہینے میں کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا، ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی عارف محمود گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں، ادویات کا تمام سرکاری ہسپتالوں سے فری ملنا پنجاب حکومت کی کارکردگی کو چار چاند لگا رہا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ستھرا پنجاب پروگرام سے شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کا نظام قابل تحسین ہے۔

ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر کا کہنا تھا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے کے لوگوں میں گھر کر رہی ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں، پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا ہی مسلم لیگ (ن) کا کام ہے، عوام سے کئے وعدے انشاء اللہ پورے کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
  • پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری
  • پاک بھارت کشیدگی؛  پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • خدشہ ہے بھارت پاکستان کیخلاف کوئی کارروائی کرے گا، سابق سفیر عبدالباسط
  • این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • مجسٹریٹ ترنول زون میر یامین کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی،8 دوکاندارگرفتار