گجرات میں ویگو ڈالے پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پنجاب کے علاقے گجرات میں نامعلوم افراد نے ویگ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں مسلح افراد نے سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ جن کی شناخت زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور ایک نامعلوم سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ اُدھر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، گورنر سندھ کا رام سوامی واقعے کا نوٹس، شہریوں پر فائرنگ کی مذمت
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہریوں پر گارڈ کی فائرنگ کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف پولیس نے فوراً کارروائی کیوں نہیں کی؟
گورنر سندھ نے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔