ایس آئی ایف سی کے تعاون سے تیل، گیس کے ذخائر کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ماڑی انرجیز لمیٹڈ تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور کان کنی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ملک بھر کے بارہ بلاکس میں اپنے آپریشنز کو وسعت دی ہے۔
کمپنی نے اپنے جدید گیس پروسیسنگ پلانٹ کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔حال ہی میں، ماڑی انرجی لمیٹڈ نے خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔نئے دریافت شدہ کنویں سے یومیہ ایک کروڑ انتیس لاکھ مکعب فٹ سے زائد گیس کی پیداوار متوقع ہے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ
اسلام آباد میں پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اس مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال جبکہ فلسطین کی جانب سے پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر نے دستخط کیے۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی شریک تھے۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے آئندہ 30 روز میں ’’پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘‘ قائم کیا جائے گا، جو اس تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت جدید طبی شعبہ جات میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
دونوں ممالک انٹروینشنل کارڈیالوجی، آرگن ٹرانسپلانٹ، آرتھوپیڈک سرجری، اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ، برن اینڈ پلاسٹک سرجری جیسے اہم شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور دواسازی کے شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ مشترکہ تحقیق کے مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی تاکہ صحت عامہ کے مسائل کا بہتر حل نکالا جا سکے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے عوام کے لیے بہتر صحت کی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
فلسطین کے سفیر نے وزیر صحت اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان دونوں برادر ممالک ہیں اور وہ اپنے عوام کی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔