خیبرپختونخوا کابینہ نے کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پرالگ الگ سزاؤں کا پہلی مرتبہ تعین کیا گیا ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزماں نے پیش کیا، بل میں منشیات کی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی ہے اور منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے سزا کا تعین کیا گیا ہے۔
نارکوٹکس سبسٹانس بل کے شق نمبر 9 میں ترمیم کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اورعمر قید میں نرمی تجویز کی گئی ہے، قبل ازیں ایکٹ کے شق نمبر 9 کے سیکشن ڈی میں ایک کلو گرام سے زائد منشیات برآمد ہونے پر پھانسی اورعمرقید کی سزا دی جاتی تھی۔
نارکوٹکس سبسٹانس بل میں دس سے بیس کلو گرام ریکریشنل منشیات پر چودہ سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، اسی طرح 20 کلو گرام سے زائد ریکریشنل ڈرگز پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا اور دو لاکھ جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔
بل میں ایک کلو گرام سے کم پوست برآمد ہونے پر زیادہ سے زیادہ چار سال قید اور بیس ہزار جرمانہ، پندرہ کلو گرام پوست سے زائد برآمد ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا اور تین لاکھ جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔
اسی طرح دس کلو گرام سے زائد چرس ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید اور آٹھ لاکھ تک جرمانہ، پانچ کلو گرام سے زائد حشیش آئل برآمد ہونے پر پر زیادہ سے زیادہ عمر قید سزا اور چار لاکھ جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔
نارکوٹکس سبسٹانس بل میں آآٹھ کلو گرام افیون برآمد ہونے پرعمر قید تک کی سزا، چار کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید، چھ کلو گرام سے زائد ہیروئن پر عمر قید یا پھانسی کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
بل میں پانچ کلو گرام سے زائد کوکین برامد ہونے پر عمر قید یا پھانسی کی سزا، چار کلو گرام سے زائد سائیکو ٹراپیک سبسٹانس برآمد پر عمر قید یا پھانسی کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
بل میں کنٹرول سبسٹانس میں استعمال ہونے والی 12 اشیاء کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات برآمد ہونے پر سخت ترین سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کلو گرام سے زائد تجویز کی گئی ہے برآمد ہونے کیا گیا ہے قید کی سزا ہونے پر
پڑھیں:
کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیر کے دن 3485 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن میں سے سب سے زیادہ 2433 ای چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 511، دوران سفر موبائل فون کے استعمال پر 78 ای چالان ہوئے جب کہ غلط سمت سے آنے پر 27 اور اوور اسپیڈنگ پر 51 چالان کیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے پر45 ای چالان اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 5 ای چالان کیے گئے۔