Islam Times:
2025-08-04@22:26:38 GMT

مہنگائی ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

مہنگائی ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء سے فروری 2025ء تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی جبکہ پچھلے مالی سال میں اسی عرصہ میں یہ اوسط 28 فیصد تھی، یہ ایک نمایاں کمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025ء میں 1.

5 فیصد پر آ گیا جو ستمبر 2015ء کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024ء سے فروری 2025ء تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی جبکہ پچھلے مالی سال میں اسی عرصہ میں یہ اوسط 28 فیصد تھی، یہ ایک نمایاں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی شاندار کاوشوں کی بدولت معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے شاہ چارلس سوئم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے شاہ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ اور دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی میں شراکت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ افراط زر

پڑھیں:

شہباز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ آپ بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد
  • گلگت بلتستان کے انفراسٹرکچر کی بحالی، وزیراعظم کا 4 ارب روپے امداد کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے
  • اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، شہباز شریف
  • افراط زر میں کمی؛ کیا شرح سود کو 6 فیصد تک لایا جا سکتا ہے؟
  • پاکستان، ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے
  • نئے مالی سال کے آغاز کے بعد مہنگائی کی اونچی اڑان پھر سے شروع
  • پاکستان میں مہنگائی کی شرح  7 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، اسٹیٹ بینک