صارم کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے،والد
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
صارم کے غمزدہ والدین نے کہا ہے کہ بچے کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا 7 جنوری کو لاپتہ ہوا، 18 جنوری کو پانی کے ٹینک سے لاش ملی۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، 200 فلیٹ ہیں، پولیس تفتیش کیوں نہیں کر پا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچہ 5 دن زندہ تھا تو کدھر تھا، پولیس کیوں کچھ نہیں کر پارہی، قاتل کو منظر عام پر لایا جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 14ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے جبکہ موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم مع شواہد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔