Daily Pakistan:
2025-04-25@11:46:08 GMT

حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے مختلف حکومتی ہتھکنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا۔یہ بات عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد بتائی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشریٰ اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے ، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔

ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاوٹوں سے کوئی پوچھے ان کے سورسز کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالٰی ان کی حفاظت کررہا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ  عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات نہیں کرارہے، بانی کو بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے، القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے، یہ سب کچھ بانی کو دباؤ میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

ٹیرف جنگ: چین نے مزید 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

عمران خان نے کہا ہے  جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا، بانی کو ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔

 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

علیمہ خان نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا

اسلام آباد:

عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے یہ خط ان تک پہنچادیا، سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور خط چیف جسٹس کے لیے حوالے کردیا، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جو خط لکھنے کا کہا تھا وہ خط پہنچانے آئی ہوں۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی سپریم کورٹ پہنچے اور کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق خط چیمبر میں خط دیں گے چیف جسٹس پڑھ لیں گے، یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط ارسال کردیا گیا۔

خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے جس کا متن 10 صفحات پر مشتمل ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، علیمہ خان اور دیگر کی قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے ملاقات ہوئی جس کی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر میں ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنی تمام گزارشات چیف جسٹس کے سامنے رکھی ہیں، علیمہ خان نے تفصیل سے فیملی ملاقاتوں سے متعلق بتایا ہے، انہیں بتایا ہے کہ کتنے عرصے سے ملاقات نہیں ہورہی، عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے چیف جسٹس کو استدعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد ایک امید پیدا ہوگئی ہے، ہمیں امید ہے منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا، اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ اس سلسلے میں تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی جس کے بعد فائل رجسٹرار آفس کی مختلف برانچز میں گھوم رہی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت جیل ملاقات کا کیس مقرر کروانے کے لیے عدالت میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا
  • عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی رہنماؤں کی داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا،عدلیہ سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا،عمران خان
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
  • اڈیالہ جیل سے دور روک لیا تاکہ بہانہ بنا سکیں ملاقات کیلئے کوئی آیا ہی نہیں، علیمہ خان