سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا، اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا، اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
سربیا(آئی پی ایس )سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایجنڈے کی منظوری دی، تو کچھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی طرف بڑھے جہاں ان کی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
اس دوران دیگر اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں ایوان دھوئیں سے بھر گیا۔پارلیمنٹ کی اسپیکر آنا برنابچ کے مطابق ہنگامے میں دو اراکینِ پارلیمنٹ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان
پڑھیں:
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس معاہدے کو خوش آئند اور تاریخی قدم قرار دیتا ہے۔ یہ ایوان دونوں برادر ممالک کو اس معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس بات پر فخر کا اظہار کرتا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاک فوج کے حصے میں آئی ہے۔ یہ ایوان باور کراتا ہے کہ ہماری بہادر افواج یہ فریضہ ایمان، اخلاص اور جذبے کیساتھ ادا کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدے پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس معاہدے کو خوش آئند اور تاریخی قدم قرار دیتا ہے۔ یہ ایوان دونوں برادر ممالک کو اس معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
یہ ایوان اس بات پر فخر کا اظہار کرتا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاک فوج کے حصے میں آئی ہے۔ یہ ایوان باور کراتا ہے کہ ہماری بہادر افواج یہ فریضہ ایمان، اخلاص اور جذبے کیساتھ ادا کریں گی۔ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد امت مسلمہ کے اتحاد کا ضامن ہو گا۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ دفاعی اشتراک علاقائی استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔