مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں۔
نجی ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اس وقت اپنی ناکامی کا اظہار کررہی ہے، لارج سکیل مینوفیکچر کا شعبہ سکڑ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پی ٹی آئی دور میں بجلی کا جو یونٹ 17 روپے کا تھا آج 85 روپے کا ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عمر ایوب نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، حکومت جھوٹ بول رہی ہے جبکہ بلوچستان میں حالات تشویش ناک ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ ہم ڈیفالٹ والی صورت حال سے نکل آئے ہیں اور اب استحکام کی طرف جارہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو آئے ہوئے پورا ایک سال ہوچکا ہے، 2 دن پہلے کابینہ میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ نئے وزرا کے کابینہ میں شامل ہونے سے اور ان کی کمٹمنٹ، قابلیت، دیانت اور امانت کے ذریعے پاکستانی عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ادارہ شماریات کی جانب اعداد و شمار جاری کئے گئے تھے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 1.
پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند،بارڈر پر صورتحال کشیدہ
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزراکو قلمدان مل گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-7
پشاور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مینا خان آفریدی کو بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی کا محکمہ ، ارشد ایوب خان کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان ، فضل شکور خان وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈاکٹرامجد علی کو وزیر ہاوسنگ مقرر کر دیا گیاہے ۔ان کے علاوہ آفتاب عالم آفریدی وزیرقانون،پارلیمانی امور و انسانی حقوق ، سید فخرجہان وزیرایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا ۔ریاض خان کو محکمہ آبپاشی، خالق الرحمان وزیر صحت ، عاقب اللہ خان کو ریلیف، بحالی و آبادکاری ، فیصل خان تراکئی وزیرمحنت (لیبر) ، مزمل اسلم مشیر خزانہ اور تاج محمد ترند مشیر کھیل و امور نوجوانان تعینات کر دیئے گئے۔