خاندانی رشتوں کی اہمیت، مضبوط تعلقات کی ضرورت
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
آج ہم بات کریں گے ایک ایسی نعمت کے بارے میں جس کی قدر کرنا بہت ضروری ہے، خاندان اور رشتہ داروں کے تعلقات، رمضان ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، تعلقات کو بہتر کریں، اور دلوں میں محبت پیدا کریں۔
آج کے دور میں مصروفیات کی وجہ سے رشتوں میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں، لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ خاندان کے ساتھ مضبوط تعلق رکھنا اللہ کے قریب لے جاتا ہے۔ رمضان میں افطار اور سحری کے وقت مل کر عبادات کرنا اور ایک دوسرے کی مدد کرنا یہ سب محبت کو بڑھاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خاندانی رشتے سحر و افطار عائشہ امجد مدد مضبوط تعلق وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خاندانی رشتے سحر و افطار وی نیوز
پڑھیں:
ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے، جمہوریت ہمیں ڈائیلاگ کی طرف لے کر جاتی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے نجی یونیورسٹی میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کے لیے نہیں آیا، سیاسی جماعتیں منشور دیتی ہیں انتخاب عوام کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا دیہات کی سطح پر تعلیمی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، پالیسی میکرز کو ملک کی ترقی کے لیے آئیڈیاز دینے ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی کے لیے چیلنچ بن چکا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے درست استعمال سے ملک کو اور ہمیں فائدہ ہو گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا فیک استعمال ملک کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔