عمران خان کو سحری نہ دینے، عبادت سے روکنے کی باتیں غلط ہیں:سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں، بانی کو سحری نہ دینے کی باتوں میں صداقت نہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کو سحری نہ دینے، عبادت سے روکنے کی باتیں غلط ہیں، وہ قوم کی خاطر جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا کہ جو لیڈر شپ پر حملہ آور ہوتے ہیں، ایسا بھگوڑے کرتے ہیں، وہ عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی سے کوئی شکایت نہیں، ان کی سیاسی رفقاء سے 5 ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی، عمران خان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چودھری ظہیرعباس کو بانی اور بشری ٰبی بی نے تمام معاملات کیلئے اپنا وکیل مقرر کیا ہے، بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے وکالت کے ذریعے سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا سپوکس پرسن مقرر کیا گیا، بشری بی بی نے بھی اپنے چار فوکل پرسن مقرر کئے ہیں، بانی نے فیصل چودھری کو ہدایت دی کہ تمام پٹیشنز چوڈھری ظہیرعباس کے سپرد کر دیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان سے اپوزیشن اتحاد کے بارے بات ہوئی ہے، ابھی پوری بات نہیں کرونگا، ہم مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتے ہیں، بانی چاہتے ہیں وہ اپوزیشن کے اتحاد میں شامل ہوں۔
لاہور میں گھر پر پینٹ کے لیے آنے والے رنگساز نے موبائل کے لیے خاتون کو قتل کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کہ بانی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں، بات ختم، عمران اسماعیل
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا ہے، یہ بات ختم ہوگئی۔
میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پتا نہیں کیوں کہا جاتا ہے کہ شاہ محمود قریشی بانی پی ٹی آئی کے متبادل بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے اور ان کی رائے لینے شاہ محمود سے ملنے گئے تھے، انہوں نے بھی وہی بات کی، جو ہم کرنے گئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیک اپ کےلیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لایا گیا۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں ملاقات سے قبل 6-7 منٹ انتظار کروایا گیا، اس کے بعد شاہ محمود قریشی نے 2 منٹ مزید انتظار کروایا کیونکہ ان کے گھر کی خواتین تھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شاہ محمود نے جب ہم سے ملاقات کی تو کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، ہم بھی یہی بات کرنے گئے تھے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ کئی بار ہم بانی پی ٹی آئی کی بات نہیں مانتے تھے ہم دوسری رائے دیتے تھے، یہاں اب ہر شخص بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے میں لگا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔
سابق گورنر سندھ نے استفسار کیا کہ شیخ وقاص اکرم کون ہیں؟ کیا ان کی پارٹی کےلیے 30 سالہ خدمات ہیں؟
اُن کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم جیسے لوگ خود خیبر پختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں اور دوسرے لوگوں کو باہر نکلنے کا کہتے ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی کے سینئر لوگوں سے ملاقات ہوئی، سب چاہتے ہیں کہ درجہ حرارت میں کمی آنی چاہیے، اگر بانی پی ٹی آئی تیار ہوجاتے ہیں تو پھر ہم دوسری طرف بھی بات کریں۔