پاناما کینال کی بندرگاہیں امریکی فرم کو فروخت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
PANAMA:
ہانگ کانگ کی کمپنی سی کے ہچیسن ہولڈنگز نے پاناما کینال کے دو اہم بندرگاہوں میں اپنی اکثریتی حصص امریکی سرمایہ کاری فرم بلیک راک کے زیر قیادت ایک گروپ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ معاہدہ 22.8 بلین ڈالر (17.8 بلین پاؤنڈ) مالیت کا ہے، اور اس میں دنیا بھر کے 23 ممالک میں 43 بندرگاہیں شامل ہیں، جن میں پاناما کینال کے دونوں ٹرمینلز بھی شامل ہیں۔
یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل شکایات کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے پاناما کینال پر چینی کنٹرول کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ کو اس اہم تجارتی راستے پر کنٹرول حاصل کرنا چاہیے۔
سی کے ہچیسن ہولڈنگز جو ہانگ کانگ کے ارب پتی کاروباری شخص لی کا سنگ کی کمپنی ہے، 1997 سے پاناما کینال کی ان بندرگاہوں کو آپریٹ کر رہی ہے۔
اگرچہ سی کے ہچیسن چینی حکومت کی ملکیت نہیں ہے، لیکن اس کا ہیڈکوارٹر ہانگ کانگ میں ہونے کی وجہ سے یہ چینی مالیاتی قوانین کے تحت کام کرتا ہے جبکہ امریکی کمپنی سے معاہدے کیلیے پاناما حکومت کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔
پاناما کینال 51 میل (82 کلومیٹر) طویل ہے اور یہ مرکزی امریکی ملک سے گزرتی ہے، جو اٹلانٹک اور پیسیفک سمندروں کے درمیان اہم تجارتی راستہ ہے۔
ہر سال 14,000 سے زائد جہاز اس راستے سے گزرتے ہیں، جن میں کنٹینر شپ، قدرتی گیس اور دیگر سامان لے جانے والے جہاز، اور فوجی جہاز شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فروری میں پاناما کا دورہ کیا اور کہا تھا کہ چین کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
تاہم پانامہ کی حکومت نے امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینال پانامہ کے مکمل کنٹرول میں ہے اور رہے گا۔
سی کے ہچیسن کے کو-مینجنگ ڈائریکٹر فرانک سِکسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ صرف تجارتی نوعیت کا ہے اور پاناما پورٹس سے متعلق حالیہ سیاسی خبروں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاناما کینال
پڑھیں:
حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
ویڈیو گریب—بشکریہ ایکس اکاؤنٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہابمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔