ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کی پنشن کیلئے 10کروڑ چھیاسی لاکھ 95 ہزار روپےجاری کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
مظفرآباد(اوصاف نیوز)آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن ادائیگی کیلئے10کروڑ چھیاسی لاکھ 95 ہزار روپے منظورکرلئے جس کا حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کابینہ کی منظوری کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے خطیر رقم بابت ماہ جولائی 2021 تا نومبر 2024 تک کیلئے دس کروڑ چھیاسی لاکھ پچانوے ہزار روپےجاری کرنے کی منظوری دی ، اخراجات تحت قواعد آڈٹ عمل میں لائے جائیں گے ۔
نمبرس لگ / دوئم / 33-2025/2623ء جناب صدر آزاد جموں و کشمیر نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر قواعد کار نظر ثانی شدہ ) 1985 ء کے قاعد و 26 ذیلی قاعدہ ( ) ( 1 ) و قاعدہ 28 کے تحت آزاد جموں وکشمیر کا بینہ کی منظوری کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی منظوری دیدی
وزارت لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق از حساب نمی ( کمیو میشن، پینشن، لیوانکیشمنٹ ) بابت ماہ جولائی 2021 تا نومبر 2024 پنشن کی ادائیگی میں اتفاوت رخسارہ دور کرنے کے لیے مبلغ 108.
بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔
جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔
Post Views: 6