فتح جنگ، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ مافیا کے گرد شکنجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
فتح جنگ، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ مافیا کے گرد شکنجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
فتح جنگ :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران عوام کو منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے چنگل سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں تاریخ ساز کریک ڈاؤن، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی چیخیں نکل گئیں۔
تین سال پرانی جعلی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے پر بیکری سیل، مرغی فروش کو ہتھکڑیاں لگا کر حوالات میں ڈال دیا گیا، درجنوں دکانیں سیل، بھاری جرمانے، کئی تاجروں کے خلاف مقدمات درج۔فتح جنگ کے مین بازار، کوہاٹ روڈ، کھوڑ روڈ اور دیگر تجارتی مراکز میں اچانک چھاپے، منافع خوروں کی دوڑیں لگ گئیں، کئی دکاندار موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار۔ عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف بے رحمانہ کارروائیاں، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ چوہدری شفقت محمود کا دوٹوک اعلان: “قانون شکن عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج کر دم لیں گے، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے والوں کو زمین تنگ کر دی جائے گی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ مافیا کے گرد شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ کسی سفارشی یا بااثر شخص کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ جو عوام کا خون چوسے گا، وہ نشان عبرت بنے گا!”
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ناجائز منافع فتح جنگ
پڑھیں:
محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
ویب ڈیسک : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے سے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوادی گئی ہے، سمری میں پاسکویاحکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعدگندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔