Islam Times:
2025-09-18@20:08:51 GMT

گمبہ سکردو، شیخ اختر علی کی رہائی کیلئے مظاہرہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

عوام کے شدید احتجاج اور دھرنوں کے بعد تین میں سے دو علماء رہا ہو گئے جبکہ شیخ اختر علی کی رہائی کیلئے سکردو، کھرمنگ اور شگر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گمبہ سکردو میں مالک اشتر چوک پر جبری لاپتہ عالم دین شیخ اختر علی شگری کی بازیابی کیلئے مظاہرہ ہوا جس میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ایران سے پاکستان آتے ہوئے بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین جید علماء کو رمدان بارڈر سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔ عوام کے شدید احتجاج اور دھرنوں کے بعد تین میں سے دو علماء رہا ہو گئے جبکہ شیخ اختر علی کی رہائی کیلئے سکردو، کھرمنگ اور شگر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شیخ اختر علی

پڑھیں:

جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر سوال اٹھا دیا

جسٹس محسن اختر کیانی—فائل فوٹوز

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کا تذکرہ ہوا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق تمام اختیارات سی ڈی اے سے ایم سی آئی کو منتقل ہونا تھے، جو کچھ سی ڈی اے بورڈ کر رہا ہے، یہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے نے کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک، ایک روپے کے استعمال کا اختیار لوکل گورنمنٹ کا ہے، آئین کہتا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے اپنا اختیار استعمال کریں گے، ہائی کورٹ نے 4، سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ دیا لیکن حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیے۔

جسٹس محسن کیانی نے سوال کیا کہ مجھے پاکستان کا کوئی ایک ادارہ بتائیں جو اپنا کام ہینڈل کرنے کے قابل رہا ہو؟ مجھے عدالتوں سمیت کوئی ایک ادارہ بتادیں جو وہ کام کر رہا ہو جو ان کو کرنا چاہیے تھا۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلب کرسکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے...

انہوں نے استفسار کیا کہ آپ نے ماتحت عدالتوں کی حالت دیکھی ہے؟ کوئی ادارہ اس قابل نہیں رہا کہ اپنا کام کر سکے، ہمارا جذبہ ہی ختم ہو چکا ہے، کسی کو احساس ہے کہ 25 کروڑ عوام کس طرح زندگی گزار رہے ہیں؟

جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ گورننس کے سنجیدہ ایشوز ہیں، جو کام عوامی نمائندوں کے کرنے والے تھے وہ عدالتیں کر رہی ہیں، اگر کسی کو سوٹ کرتا ہو تو کہتے ہیں کہ سسٹم چلتا رہے، اگر قانون کسی کو سوٹ نہ کرے تو قانون کو ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔

ان کا ریمارکس میں کہنا ہے کہ اب کیونکہ کسی کو سوٹ نہیں کرتا تو 5 سال بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیے گئے، کیا اسلام آباد کے لوگوں کا حق نہیں کہ ان کے منتخب نمائندے ان کے فیصلے کریں؟

جسٹس محسن اخترکیانی کا کہنا ہے کہ اگر کچھ بھی غیر قانونی ہو تو عدالتوں کے پاس جایا جاتا ہے اور اس وقت عدالتوں کی حالت دیکھ لیں، جوکچھ عام آدمی کے ساتھ ہو رہا ہے وہی سب ججز کے ساتھ بھی ہو رہا ہے، جو کچھ اس وقت ہو رہا ہے وہ بہت ہی بد قسمتی کی بات ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے اس پر دعا ہی کی جا سکتی ہے، ہر کسی کو اپنا کام کرنا چاہیے، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں لیکن بدنیتی نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر سوال اٹھا دیا
  • لندن ، سرکاری دورے پر ٹرمپ کی آمد،عوام کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
  • لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
  • عافیہ رہائی :ڈاکٹر فوزیہ کی برطانیہ میں تقاریب میں شرکت
  • لاپتہ طالبہ کی لاش ایک ماہ بعد ملی، اسکول ٹیچر گرفتار
  • جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • جامعۃ النجف سکردو میں جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • وقف ترمیمی قانون پر عبوری ریلیف بنیادی مسائل کا حل نہیں ہے، علماء
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل