سٹی 42: پنڈی میں موبائل استعمال کرتے ریلوے لائن کراس کرنے والا شہری ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا
راولپنڈی میں ایک شخص ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق شہری کی ٹرین کی ٹکر سے ہلاکت کا واقعہ ویسٹریج کے علاقے میں پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کی زد میں آنے والا موبائل استعمال کرتے ہوئے ریلوے لائن کراس کررہا تھا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرین کی ٹکر سے
پڑھیں:
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کرنے کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے اینٹی کرپشن کراچی سرکل کرنسی ایکسچینج