سینیٹ اجلاس میں آج اہم بلز پیش کیے جائیں گے، ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا جس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سول کورٹس ترمیمی بل 2025 اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔
ملک میں ایچ آئی وی تشویشناک اضافے کے حوالے سے سینیٹر سرمد علی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
سینیٹر عون عباس پنجاب سے سفر کرنے والے مسافروں کے بلوچستان میں قتل کے واقعے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیش کریں گے
پڑھیں:
بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان پہلے باقی سب بعد میں، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت تحریک انصاف شامل ہو، پوری دنیا کو جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے، بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔