سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار سروہی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار سروہی انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کر گئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا، وہ 1986 تا 1988 پاک بحریہ کے سربراہ رہے، ایڈمرل (ر) افتخار سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی رہے۔
وہ 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افتخار سروہی
پڑھیں:
خپلو، سابق صوبائی وزیر ابراہیم ثنائی دوبارہ نون لیگ میں شامل
خیال رہے کہ ابراہیم ثنائی 2015ء کے الیکشن میں نون لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں صوبائی وزیر تعلیم بنایا گیا تھا۔ 2020ء کے الیکشن میں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تاہم وہ الیکشن ہار گئے۔ اب انہوں نے دوبارہ نون لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر تعلیم گلگت بلتستان و پی ٹی آئی کے رہنما ابراہیم ثنائی دوسری مرتبہ نون لیگ میں شامل ہو گئے۔ ضلع گانچھے کے ہیڈکوارٹر خپلو میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں نون لیگ ضلع گانچھے کے صدر سلطان علی خان، سابق وزیر غلام حسین ایڈووکیٹ سمیت دیگر لیگی عہدیداروں نے ابراہیم ثنائی کو پھولوں کا ہار پہنچا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم ثنائی نے کہا کہ ہم پہلے بھی مسلم لیگ نون کا حصہ تھے اور آج بھی اسی جماعت سے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ ابراہیم ثنائی 2015ء کے الیکشن میں نون لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں صوبائی وزیر تعلیم بنایا گیا تھا۔ 2020ء کے الیکشن میں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تاہم وہ الیکشن ہار گئے۔ اب انہوں نے دوبارہ نون لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔