اے این ایف کی کارروائی، 406کلومنشیات برآمد،8ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،7کاروائیوں میں نائجیرن باشندے اور خاتون سمیت8ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
کاروائیوں میں3کروڑ81لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد، مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 450گرام چرس برآمد، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے35کوکین بھرے کیپسولز برآمد، بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے سے 360 کلو چرس برآمد، مصری بانڈہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی این ایف کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر سکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے، اس لعنت کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر اسکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے اس لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، مہنگائی کے کنٹرول کے لیے اسپیشل فورس ٹیرا بنائی ہے، جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سی سی ڈی بنائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ اسی جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں اتریں گے، امید کرتی ہوں کہ انشاء اللّٰہ پوری ہمت اور جذبے سے آپ اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے، اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل ہوگا کوئی مصلحت نہیں ہوگی، پنجاب کے شہروں، ڈویژنز اور گلیوں میں عوام میں جو زہر گھولا جارہا ہے آپ اسے نکالیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں بہادر شخص کو بے حد پسند اور بہادر کی عزت کرتی ہوں، جب آپ بہادری سے اپنے فرائض ادا کریں گے تو اللّٰہ آپ کا ہمیشہ ساتھ دے گا، یہ وردی بہت خوبصورت ہے، یہ ایک عزم ہے کہ آپ ہر برائی ہر لعنت کا خاتمہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچانا ہے، اللّٰہ تعالیٰ پوری فورس کو یہ توفیق دے کہ وہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کر سکیں۔