بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا، افسر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بنوں(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوان کے ضلع بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس ائی نثار کے نام سے ہوئی، پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ پولیس موبائل روٹین کی گشت پر تھی خرگئی ہوٹل کے قریب کے پہلے سے نصب موادی مواد کا دھماکہ ہوا-دھماکے بعد بنوں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس موبائل
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
اسکرین گریبسپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔
دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔
ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید معلومات رپورٹر سے حاصل کرکے شامل کی جارہی ہیں۔