پی بی 45 پر ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کی ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا اور جے یو آئی ف کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کر دی۔
پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔
علی مدد جتک کے خلاف نصر اللّٰہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی اور الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے
پڑھیں:
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
—فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔
شہری یونین کونسل کی جنرل نشستوں پر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔