وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دور کیا  تو مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے جس پر انہوں نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرنٹنڈںٹ (ایم ایس) میو اسپتال کو عہدے سے  ہٹانے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،  کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں، جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتا چلے،  کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج، برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا، کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید برہمی  کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، ایک معصوم بچی نے کہا کہ ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں، اس کی بات سن کر وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور دورے کے دوران ہی میو اسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

انہوں نے میو اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری کرنے کی ہدایت کی اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلبی کی، انہوں نے میڈیسن کے واجباتِ کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور اسپتال میں ادویات کی100 فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کی اور اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز نے اسٹور میں ادویات، سرنج،برنولا اور دیگر اشیاء کی فراہمی چیک کرائی، انہوں نے میو اسپتال ایمرجنسی بلاک،ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ کا جائزہ بھی لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، جلد صحت یابی کی دعائیں 
وزیراعلی مریم نواز شریف جگہ جگہ رک کر لوگوں کی شکایات اور مسائل سنتی رہی، انہوں نے سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سنیں اور فوری ازالہ کی ہدایت کی، گوجرانوالہ سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی۔

دورے کے دوران انہوں نے زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج  کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں، وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا، مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور  گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کی ہدایت کی میو اسپتال مریضوں اور اسپتال میں انہوں نے

پڑھیں:

کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے واقعات پیش آئے، جن میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پہلا مقابلہ تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود میں حیدری صائمہ مال چزیپ سے ناظم آباد جاتے ہوئے ایک پل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔

ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کاشف ولد نور اسلام عمر 18 سال گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی سہیل ولد یاسین عمر 17 سال پل سے گرنے کے باعث زخمی ہو گیا۔

دونوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسرا واقعہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) فیز 07، سی آر پٹہ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ڈاکو کی شناخت اسرار ولد ذوالفقار، عمر 31 سال کے طور پر ہوئی ہے۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موسلادھار بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان پر اظہارِ تشکر
  • الائیڈ اسپتال کی ایم آرآئی مشین کی خرابی تشویشناک ہے
  • ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم
  • کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے امداد کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا شیر کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان
  • مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم
  • پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا: مریم نواز
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا جواب