WE News:
2025-11-05@02:22:08 GMT

سی ٹی او لاہور کی ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ افطاری

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

سی ٹی او لاہور کی ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ افطاری

چیف ٹریفک آفیسز لاہور نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ روزہ افطار کیا ہے۔

جمعرات کے روز چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاھور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز  کے ہمراہ کینال مال چوک پر روزہ افطار کیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈویژںل ایس پی اور سرکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیےڈرائیونگ اسکول کھول دیا

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل افسران کی ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ چوکوں میں افطاری  کا اہتمام کیا گیا تھا، ہمارے جوان آپ کی خدمت کے لیے حاضر رہتے ہیں اور افطار سڑکوں پر کرتے ہیں۔

رمضان میں بھی لاہور پولیس مستعد! جوانوں کے ساتھ افطار، عوام کے تحفظ کا عزم۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے گول باغ، تھانہ شاد باغ میں جوانوں کے ساتھ افطاری کی۔
ایس پی بلال احمد نے جوانوں کے ہمراہ نیاز بیگ میں افطاری کی
جوان روزے کی حالت میں بھی اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ pic.

twitter.com/0tPXVYuKWB

— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) March 6, 2025

ڈاکٹر اطہر وحید  نے کہا  کہ افطار اور تراویح کے اوقات میں اضافی نفری تعینات کی گئی ھے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم ہو، ہمارا مقصد شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 سالوں سے غریبوں کو افطاری کرانے والے رمضان مہربان والے کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو خصوصی ہدایات ہیں کہ وہ فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ روزہ افطار کریں گے، رمضان المبارک  کے دوران ٹریفک پولیس لاہور سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے سر انجام دیتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا اور ان کے سرغنہ کو گرفتار کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افطاری ٹریفک ٹریفک وارڈنز چیف ٹریفک آفیسر رمضان المبارک لاہور مال روڈ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افطاری ٹریفک ٹریفک وارڈنز چیف ٹریفک ا فیسر رمضان المبارک لاہور مال روڈ ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ ایس پی

پڑھیں:

ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران لوگوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصویروں پر انکوائری جاری ہے.محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پیر تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آجائے گی کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں کی ہیں یا پرائیویٹ کیمروں سے لی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے خبردار کیا کہ نمبر پلیٹ سے ٹریفک کنٹرول کیمروں کو دھوکا دینے والے خود کو چھوٹے مسائل سے بچانے کے لیے بڑے مسئلوں میں پھنس رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹ میں جعلسازی کرنے والی تمام گاڑیاں بلیک لسٹ کی جائیں گی، جب بھی گاڑی پکڑی گئی تو سیدھی ایف آئی آر کٹے گی۔دوسری جانب انسپیکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی جی آفس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام رینج اور زون کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز ، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا گیا ہے کہ صوبے بھر میں روڈ پر بہت سی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں۔خط کے مطابق ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس اور متعلقہ رولز کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔خط کے متن کے مطابق ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے۔

متعلقہ مضامین