حارث روف سے پیار کا رشتہ ہے‘ خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف سے ملاقات کی جس کے بعد نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ حارث سے پیار کا رشتہ ہے ، وہ برخوردار ہے ۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ حارث رؤف مجھے بچوں اور بیٹوں کی طرح ہے، میں ہر وقت اس کیلئے دعاگو رہتا ہوں، اللہ تعالی اس کھیل میں پاکستان کا نام روش کرنے کیلئے حارث رؤف کو ترقی دے، اللہ اس کی شہرت کو چار چاند لگائے ،اس کو صحت مند رکھے جو ایک کھلاڑی کے لئے بہت اہم ہے ، حارث رؤف میرے پاس لاجز، اسلام آباد میں اور سیالکوٹ میں بھی آتا رہتا ہے، اس کا آنا اچھا لگتا ہے، اس کی مہربانی، یہ اس کی نیاز مندی ہے ، حارث رؤف کے ساتھ ٹیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیف جسٹس کا ملاقات کیلئے رابطہ، پکڑا جاؤنگا، اسلام آباد نہیں آ سکتا: عمر ایوب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر کے ملنے کے لیے بلا لیا۔ عمر ایوب کو جمعے کو ملنے کیلئے بلا لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کیا اور بتایا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا کیونکہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا، جس پر عمر ایوب نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا تھا اور کہا کہ موجودہ عدالتی طرز عمل پاکستان کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔