عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کمی کر دی۔ کراچی کے لیے تین روپے فی یونٹ اور ملک بھر کے لیے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کمی کر دی۔
کراچی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی جبکہ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کیالگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کردیے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق باقی ملک کے لییجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں بجلی کی قیمت میں
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔