حال ہی میں عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنیوالے سابق سینیٹر زاہد خان کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کا ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم ن کے مرکزی صدر میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے زاہد خان کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پاکستا ن مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی صوبائی تنظیم نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) جناب محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر اور اے این پی کے مرکزی سیکریٹری ا طلاعات زاہد خان نے جناب نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم… pic.

twitter.com/gAWI3Yb4Ud

— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 27, 2025

واضح رہے کہ اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے گزشتہ کئی مہینوں سے پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، بعد ازاں 27 فروری کو انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الوداع اے این پی! زاہد خان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں نواز شریف سے ملاقات کے دوران زاہد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور قائد نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلواسکتا ہے۔

زاہد خان کے مطابق نواز شریف کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کئی عرصے سے جاری دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن و سکون لوٹایا اور ملک کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، جن کی بدولت عوام کو فائدہ پہنچا۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی کے بعد اے این پی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

زاہد خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارگردگی کو سراہتے ہیں اور اپنے صوبے میں بھی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے زاہد خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں اور ان کی شمولیت سے پارٹی کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری اے این پی زاہد خان سابق رہنما مسلم لیگ ن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے این پی زاہد خان مسلم لیگ ن پاکستان مسلم نواز شریف کی سیکریٹری ا ن مسلم لیگ مسلم لیگ ن اے این پی زاہد خان کے مرکزی

پڑھیں:

نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا

مسلم لیگ ن کے صدر  نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کا لندن میں قیام طویل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ان کے لندن کے کلینک میں مزید چیک اپ کیے جائیں گے۔

نواز شریف کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو کنونشن میں بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف طبی معائنے کے بعد لندن سے پاکستان کے لیے روانہ
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
  • نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ ، اہم اجلاس طلب
  • نواز شریف کے طبی معائنے مکمل، وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔