لاہور، برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، مزار پر دعائے کمیل کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
خصوصی نشست سے مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس، رکن مرکزی نظارت انوارعلوی اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری انجم ترمذی نے خطاب کیا اور شہید کی ملت تشیع پاکستان کیلئے مخلصانہ کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر نقوی نے مرقد منور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سفیرانقلاب، بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمدعلی نقویؒ کی 30ویں برسی کے موقع پر مزارِ شہید پر دعائے کمیل کی روح پرور نشست کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی نشست سے مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس، رکن مرکزی نظارت انوارعلوی اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری انجم ترمذی نے خطاب کیا اور شہید کی ملت تشیع پاکستان کیلئے مخلصانہ کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر نقوی نے مرقد منور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور اور مضافات سے عُشاق الشہداء کی کثیر تعداد نے مرقدمنور پر حاضری دی اور شہید سے تجدید عہد کیا۔ شہید کے مرقد پر سکاوٹ سلامی کل ہوگی، جبکہ برسی کی مناسبت سے پاسبان ملت کانفرنس سے علامہ احمد اقبال رضوی،آغا عارف نقوی اور علامہ غلام شبیر بخاری خطاب کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان
پڑھیں:
لاہور: خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز گرفتار، 22 لاکھ نقدی برآمد
لاہور میں ڈیفنس پولیس نے خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کر کے 22 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ نکلے۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی نے تھانہ ڈیفنس اے میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان خود کو جائیداد کا مالک یا پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرتے تھے، اپنے ہی جعلساز ساتھیوں سے جائیداد کا معائنہ کرواتے تھے، جعلی معاہدوں کے تحت رقم وصول کر کے غائب ہو جاتے تھے۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق فراڈ میں اصل مالکان لا علم ہوتے اور خریدار مکمل طور پر دھوکا کھا جاتے تھے۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی کا بتانا تھا کہ ملزمان جعلی دستاویزات، رجسٹری، اسٹامپ پیپر اور شناختی کارڈ فراہم کرتے اور جعلی دستخط یا انگوٹھے لگوا کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق ملزمان میں مرکزی ملزم عمران، انور، نعیم، عارف اور ثوبیہ بی بی شامل ہیں۔